ویب ڈیسک: فیصل آباد میں نومئی کو تھانہ سول لائن اور تھانہ غلام محمد آباد میں ہونے والے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں صاحبزادہ حامد رضا سمیت 160 کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں درج مقدمے میں کارکنان پر فرد جرم لگائی گئی جبکہ تھانہ سول لائن کے دونوں مقدمات میں بھی کارکنان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
پی ٹی آئی کی قیادت، بشمول شبلی فراز اور زرتاج گل، نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
زرتاج گل سمیت دیگر قیادت کو 14 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق یہ طلبی ان کی موجودگی کی ضرورت کے لیے ہے۔
حامدخان کی میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد میں صاحبزادہ حامد رضا نے انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ہے،حساس ادارے حملہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے،ہم تمام مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں اور حق پر ہیں،ہمارا بائیو میٹرک کرلیا گیا ہے پتہ نہیں کس کس کیس میں فرد جرم لگا دی ہے،بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہیں۔سول نافرمانی ایک جمہوری حق ہے احتجاج کسی بھی طریقے سے کیا جاسکتا ہے،فیصل آباد: ریاست جیسے ہم پر ظلم کررہی ہے ہمارا جمہوری حق ہے احتجاج کریں۔
حامد رضا نے کہا کہ پلیٹ لیٹس اسی کے گرتے ہیں جس کے خون میں کوئی ملاوٹ شامل ہو،جس کا خون ہلال ہو اس کے پلیٹ لٹس نہیں گرتے،پانچ کی بجائے سات سال بھی ہوں بانی پی ٹی آئی اپنے موقف پر کھڑے ہیں،ہوسکتا ہے پانچ سال والی بات رانا ثناءاللہ نے اپنے لیے کی ہو،آئندہ چند دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں مذاکرات جاری ہیں۔بشری بی بی کے خاوند جیل میں ہیں ان کا حق ہے کہ وہ اپنے خاوند کے لیے باہر نکلیں۔
بشری بی بی نے کہا کہ ڈی چوک میں بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور موجود تھے ان کی گاڑی پر فائرنگ ہورہی تھی،پنجاب کے چالیس ایم این اے ڈی چوک موقع پر موجود تھے۔
فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ایک جعلی کیس میں پیش ہوئے ہیں، عدالت میں مقدمہ ڈسچارج کرنے کی درخواست دی ہے،آپ نے عمران خان کو گرانے کیلئے جوڈیشل سسٹم ختم کر دیا،عدالتی نظام کو کینگرو کورٹس بنا دیا گیا،پاکستان کی معیشت ختم کر دی گئی، مگر عمران خان کی مقبولیت قائم ہے،عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر کے راستہ نکالا جائے،ایک حل قومی حکومت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان دو نکات پر بات چیت کرنے کا کہہ رہا ہے،محسن نقوی سے کہتا ہوں کمیشن بنا دیں، قتل آپکا پیچھا کرتا رہتا ہے،فوج کے خلاف پراپیگنڈے میں باہر کے لوگ اور بی ایل اے شامل ہے،پی ٹی آئی والے اس معاملے کو سیاسی مخالفت میں پروموٹ کرتے ہیں جو غلط ہے،ہم اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علی امین گنڈا پور سیاسی جماعتوں کو 13 دسمبر کو دعوت دینے جا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا کردار بہت اہم ہو گا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے،ہم یہ چاہتے ہیں کہ ملک سے افراتفری کا خاتمہ ہو۔