اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان ” کوئی بھوکا نہ سوئے“ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ پروگرام احساس پروگرام کے تسلسل میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت غریب مزدوروں کو موبائل کچن گاڑیوں (Ehsaas Food Trucks) کے ذریعہ شہروں میں منتخب مقامات پر خوراک تقسیم کی جائے گی۔ یہ پروگرام پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلایا جائے گا۔
Prime Minister Imran Khan distributing meal among the deserving at the launch of کوئیبھوکانہیںسوئےگا#initiative earlier today in Islamabad. pic.twitter.com/5SUGzmMxKa
— PTI (@PTIofficial) March 10, 2021
پہلے مرحلے میں اس پروگرام کا آغاز اسلام آباد اور راولپنڈی سے کیا جارہا ہے اور اس کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔