وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی محاذ پر مستحکم اور پُر اعتماد ہے۔انہوں نے یہ بات پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج تیسرے پہر لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق فیصلے تمام متعلقہ افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد کئے جائیں گے۔اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال ، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔