اوورسیز پاکستانیوں نے فروری میں 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے

اوورسیز پاکستانیوں نے فروری میں 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے
کراچی :‌ اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نےفروری میں 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فروری کےترسیلات رواں سال جنوری سے4.9 فیصد زائد رہیں۔ جنوری میں ورکرز ترسیلات 1 ارب 89 کروڑ ڈالر تھیں۔ رواں سال فروری میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 45 کروڑ 46 لاکھ ڈالر بھیجے۔ عرب امارات سے 32 کروڑ 40 لاکھ اور برطانیہ سے 31.70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 21 کروڑ 94 لاکھ ڈالرپاکستان بھیجے،گزشتہ برس فروری کے مقابلے رواں سال فروری کی ترسیلات 9.5 فیصد کم ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 18 ارب ڈالرز رہیں۔ رواں مالی سال آٹھ مہینوں کی ترسیلات گئے مالی سال کے اسی عرصے سے 10.8فیصد کم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔