کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا، چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور

کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا، چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور

(ویب ڈیسک ) سدھیر چودھری : لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا اس لئے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس حوالے سے جو لوگ ایسا کام کر رہے وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فری لیگل ایڈ سوسائٹی فار دی ہیلپ لیس (فلش) کی سالانہ جنرل میٹنگ میں سالانہ رپورٹ 2023کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کاشف انور نے کہا کہ فری لیگل ایڈ سوسائٹی فار دی ہیلپ لیس(فلش) بے آسرا افراد کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے جن کا پرسان حال کوئی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر میں بزنس کمیونٹی کے ٹیکس مسائل حل کرانے کے لئے ٹیکس قائم کیا ہے۔اس موقع پر فری لیگل ایڈ سوسائٹی فار دی ہیلپ لیس کے صدر معظم رشید نے کہا کہ 2005 سے لیکر دسمبر 2023 تک 744 ضرورت مند افراد نے فری لیگل ایڈ کے لئے رجوع کیا جن میں سے سوسائٹی نے جائزہ لے کر 350کیسوں کی منظوری دی جن میں سے فلیش کی لیگل ٹیم نے332افراد کے کیس جیتےجبکہ 18 کیس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ہیڈ اکنامک افئیرز