وفاقی کابینہ  میں کون کون  شامل؟ نام فائنل کرلیے گئے

وفاقی کابینہ  میں کون کون  شامل؟ نام فائنل کرلیے گئے

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی نئی 14 رکنی وفاقی کابینہ کل حلف اٹھائے گی، وزراء کے نام فائنل کرلیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نئی وفاقی کابینہ کے لیے تمام ناموں کی منظوری دے دی ہے۔   صدر مملکت آصف علی زرداری کل وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے ، اسحاق ڈار وفاقی وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے جبکہ   محمد اورنگزیب کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  عطاء تارڑ کو وفاقی وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہونگے۔ خواجہ آصف کو وزیر دفاع کا قلمندان دیا  جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  احسن اقبال کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی جبکہ  مصدق ملک کو وفاقی وزیر توانائی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News