’’کیا چند لوگ پاکستانی ٗ باقی سارا ملک غدار ہے ‘‘

’’کیا چند لوگ پاکستانی ٗ باقی سارا ملک غدار ہے ‘‘
لاہور ( پبلک نیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مجھے ساری زندگی پولیس کے حوالے کر دیں مگر میری آواز تو بند نہ کرائیں ، میں نے اپنے لیے جو رول چنا ہے وہ قاٸداعظم کا پاکستان بنانے کا راستہ ہے ، اگر ایک منتخب نماٸندہ اداروں کی غلطیوں کی نشاندہی نہہں کرتا تو یہ حلف کی خلاف ورزی ہے ۔ریاست اور اداروں کے خلاف تقاریر کیس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کو ماڈل ٹائون کچہری پیش کیا گیا ٗ اس موقع پر جاوید لطیف نے کہا کہ پہلے بھی لوگوں کو غدار بنایا گیا ، اگر میں بھی ملک کے نقصان پر خاموش رہتا تو سب خو ش ہوجاتے ،میرے ورثا پاکستان کے نوجوان ہیں انہیں بتاتا ہوں کہ نواز شریف کے راستے پر چلنے سے ترقی ملنی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اداروں میں بیٹھے لوگوں کی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہوں ،پھر الزام لگا دیا جاتا ہے کہ یہ ملک دشمن ہے ، کیا چند لوگ ہی پاکستانی ہیں باقی سارا ملک غدار ہے ، میں نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کاررواٸی کری گے ٗ، جاوید لطیف کو مار بھی دیا جاٸے مگر منزل اسی راستے پر ملنی ہے ، یہ دو دن کا ریمأنڈ مانگتے ہیں آپ چودہ دن کا دے دیں ۔

Watch Live Public News