دبئی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، قومی بلے باز حال ہی آئی سی سی ریکنگ میں دنیا کے نمبرون بیٹسمین بنے ہیں۔
آئی سی سی ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے انہیں اپریل کے مہینے کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا، اس دوڑ میں فخر زمان بھی شریک تھے تاہم اس کے لیے بابر اعظم کا انتخاب ہوا۔
???? Three ODIs, 228 runs at 76.00
— ICC (@ICC) May 10, 2021
???? Seven T20Is, 305 runs at 43.57
???? Became the No.1 ODI batsman
Well done, @babarazam258 for winning the ICC Men's Player of the Month for April ????#ICCPOTM pic.twitter.com/CuCaodFEk7
آئی سی سی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ بابر اعظم نے اپریل میں تین ون ڈے میچوں میں 228 رنز سکور کیے، ان کی اوسط 76 رہی، اس کے علاوہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 43 اعشاریہ 57 کی اوسط سے 305 رنز سکور کیے۔ بابر نے اپریل میں ہی آئی سی سی ریکنگ کے مطابق دنیا کے بہترین بلے باز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا ۔ آئی سی سی کے بنائے گئے ماہرین کے پینل اورفینز کے ووٹوں کے بعد بابر اعظم کواپریل کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔