پشاور: بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند

پشاور: بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند

پشاور ( پبلک نیوز) 8 سے 16 مئی تک لگنے والے لاک ڈاون پر عملدرامد جاری۔ بازاروں کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام اڈے مکمل طور پر بند۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں 8 سے 16 مئی تک لگنے والے لاک ڈاون پر عملدرامد جاری ہے اور بازاروں کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام اڈے مکمل طور پر بند ہیں۔ حاجی کیمپ اڈہ، لاہور اڈہ، چارسدہ اڈہ اور کوہاٹ اڈے پشمول چھوٹے بڑے پرائیویٹ اڈے مکمل بند ہیں۔

اندرون شہر اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں۔ شہر میں بی ار ٹی ٹرانسپورٹ بھی 8 سے 16 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی ار ٹی میں سفر کرنے والے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ عید پر دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ مسافروں نے پرائیوٹ گاڑیوں میں دوگنے کرائے دیکر واپس جانا شروع کردیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کی اجازت دے۔ ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، ہزاروں لوگوں کو امدورفت میں مشکلات ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔