کراچی: پولیس، رینجرز کی مشترکہ کارروائی ڈکیت گروہ کے مطلوب ملزم گرفتار

کراچی: پولیس، رینجرز کی مشترکہ کارروائی ڈکیت گروہ کے مطلوب ملزم گرفتار

کراچی ( پبلک نیوز) پولیس اور رینجرز کی منظور کالونی میں مشترکہ کارروائی ڈکیت گروہ کے مطلوب ملزم گرفتار۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 60 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزم نے ذاتی طور پر 200 ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مار کارروائی کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزم اور برآمد اسلحہ مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔