واٹس ایپ صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف
میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے آج سے صارفین کے لیے میسیج ری ایکشن فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔ واٹس ایپ کے نئے ری ایکشن فیچر میں 6 ایموجیز ری ایکشن کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔ صارفین فیس بک اورانسٹاگرام کی طرح آج سے واٹس ایپ پر ایموجیز سے اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے اور بھیجے گئے ایموجی کو کلک کر کے ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے چند دن پہلے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ری ایکشن فیچر سے متعلق بتایا تھا۔ چند ماہ پہلے واٹس ایپ کی طرف سے یہ بتایا گیا تھا کہ اپنے ڈس اپیئرنگ میسیجز یعنی (غائب ہونے والے پیغامات) کے فیچر میں نئے آپشن شامل کر دیے گئے ہیں جس کی مدد سے اب صارفین چیٹ میں پیغامات کو مقررہ وقت کے بعد ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نے کہا کہ صارفین کے پاس اب غائب ہونے والے پیغامات کو اپنی تمام تر نئی ون آن ون چیٹس کے لیے آن کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تا کہ مستقبل کے تمام پیغامات سروس سے خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہوجائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔