’خان صاحب نے ملاقات میں کہا عامر ! اس بچی کا خیال رکھنا‘

’خان صاحب نے ملاقات میں کہا عامر ! اس بچی کا خیال رکھنا‘
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر پر مختلف الزامات عائد کررہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کا نجی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دانیہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا احوال بھی بتایا ، اینکر کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ شادی کے بعد عمران‌خان سے بھی ملیں تھیں جس کی تصاویر سامنے آئیں تھیں ، خان صاحب نے ملاقات میں کیا کہا ؟ جس پر دانیہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے عامر کو بولا کہ مجھے تمہارا تو پتہ ہے یہ بچی شریف ہے ، اس کا خیال رکھنا. دانیہ نے الزام عائد کیا کہ ’ عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور مجھے بھی بدتمیزی سے کہتے تھے کہ یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ طلاق دے دوں گا لہٰذا میں عامر لیاقت کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی کیوں کہ میں اگر نشہ نہ کرتی تو وہ مجھ پر چلاتے تھے‘۔دانیہ نے دعویٰ کیا کہ ’ عامر لیاقت نے مجھے بتایا کہ جب میں نے طوبیٰ سے شادی کی تھی تو طوبیٰ نے مجھے اس نشے پر لگایا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ میں نے نبھانے کی بہت کوشش کی لیکن عامر لیاقت کا نبھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مجھے شادی کے دوسرے دن بعد ہی پتا چل گیا تھا کہ یہ نشہ کرتے ہیں، میری والدہ بھی میرے ساتھ تھیں لیکن انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم انہیں سمجھائیں گے، ٹھیک ہوجائیں گے، والدین نے سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہ سمجھے‘۔ دانیہ نے کہا کہ ’ عامر لیاقت نہ نماز پڑھتے ہیں نہ قرآن، میں نے ان سے شادی اس لیے کی تھی کہ وہ عالم ہیں مجھے بھی دین سکھائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا‘۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔ دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دیکھتا ہے ویسابالکل نہیں ، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے ، عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔