جئے بھٹو کے نعروں میں نامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جئے بھٹو کے نعروں میں نامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

(ویب ڈیسک ) سردار سلیم حید ر نے بطور گورنر پنجاب حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شہزاد خان نے حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن بھی  اسٹیج پر موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

Watch Live Public News