مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر پی ڈی ایم کا ردعمل سامنے آگیا

مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر پی ڈی ایم کا ردعمل سامنے آگیا
لاہور ( پبلک نیوز) مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر پی ڈی ایم کا ردعمل سامنے آگیا۔ حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومتی انتخابی اصلاحات ای وی ایم پہلی ہی مسترد کرچکی ہے۔ ای وی ایم، آرٹی ایس سسٹم کا دوسرا نام ہے یہ آنے والا الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کرنے کا کوئی حق نہیں۔ حکومت میں اگر ہمت ہے پہلے ڈسکہ رپورٹ میں حکومتی دھاندلی کے زمہ داران کے خلاف کاروائی تو کریں۔ عمران حکومت الیکشن کمیشن کے ان 37 آئینی و قانونی سوالات کے جوابات دیں۔ آج عمران خان نے خود ہی الیکشن کمیشن کو طنزیہ تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے وزراء کو انتخابی اصلاحات بل کو جہاد بل قرار دیکر ووٹ دینے کا آرڈر دے رہا ہے۔ پارلیمانی ٹائیگر فورس مجاہدین میدان جہاد چھوڑ کر پیٹھ دکھا گئے۔ پی ڈی ایم عمران خان اور انکی کابینہ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ میرا مشورہ ہے کہ اگر ٹائیگر فورس جہاد نہیں کرسکتے تو دو منٹ خاموشی ہی اختیار کرلیں جیسے کہ کشمیر کو بیچتے وقت کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔