لاہور ( پبلک نیوز) اوگرا نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.1037 ڈالر کمی ہوئی. سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.1021 ڈالر فی یونٹ کمی ہوئی. سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.6791 ڈالر فی یونٹ مقرر ہوئی. سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی. سوئی ناردرن سسٹم پر اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت 15.7828 ڈالر فی یونٹ تھی. سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت 15.5280 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی.