قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟

قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟
لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر رد عمل آگیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ، میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ ‏ پیٹرول مہنگا توگاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟ ‏ خواتین سے زیادتی ہے توگھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ ‏شہدا کےلواحقین صبر کریں، میں کیا کروں؟ مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‏تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔