'رپورٹ ہے عمران خان پر ایک اور حملہ ہو سکتا ہے'

'رپورٹ ہے عمران خان پر ایک اور حملہ ہو سکتا ہے'
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رپورٹ ہے عمران خان پر ایک اور حملہ ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف کو شہید کیا گیا اس کی ماں کہہ رہی رپورٹ دیں، اس کی ماں کو نہیں مل رہی رات کو ٹی وی پر چلا دی گئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر پر حملہ ہوا، ڈیڑھ منٹ بعد ٹویٹ آتی ہے مذہبی جنونی نے حملہ کیا پھر دوسری تیسری چوتھی آتی ہے، ایس ایچ او وزیر آباد اپنی طرف سے پرچہ کر دیتا ہے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ،کون کرا رہا ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ جو کیا وہ ٹوٹ ہی گیا، اس کے بعد وہ آ ہی نہیں رہا، عمران خان پر حملہ سو فیصد پلانڈ تھا، یہ کیا بات ہوئی عمران خان پسند نہیں تو اسے گولی مروا دینی ہے، 5، 7، 15 لوگوں کو اختیار نہیں دے سکتے کہ وہ بیٹھیں اور فیصلہ کریں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر استحکام چاہیے تو الیکشن کرانے پڑیں گے، نوازشریف باقائدہ منصوبے کے تحت مارشل لا لگوانا چاہتا ہے، کوئی مارشل لا ملک میں نہیں لگ سکتا، جمہوریت ملک میں الیکشن سے آنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اس تحریک میں اپنا لہو دیا ہے، اب آپ کا فرض ہے، ابتدائی تحقیقات میں انہوں نے بتایا شوٹر ایک سے زیادہ تھے، ایک شوٹر نے 90 ڈگری سے گولیاں ماریں، ایک نے سامنے سے ماریں،تیسرے کی بھی وہ بات کر رہے ہیں، رپورٹ ہے عمران خان پر ایک اور حملہ ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔