نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا، فیملی کی تصدیق

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا، فیملی کی تصدیق
لندن : شریف فیملی نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا۔اس حوالے سے شریف فیملی نے تصدیق کردی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سفارتی پاسپورٹ میرے پاس کئی دن سے موجود ہے۔ خیال رہےکہ آج وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی،جس میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی میں شریک تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات تقریباًساڑھےتین گھنٹےجاری رہی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔