بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا، عمران خان

بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا، عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹریو بتایا کہ وہ جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سے کہا کہ وہ بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کریں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے پاس کرکٹ دیکھنے کا زیادہ وقت نہیں ہوتا لیکن میں نے بابراعظم کی 2 مکمل اننگز دیکھی ہیں اور اس کے بعد ہی میں نے چیئرمین پی سی بی سے کہا کہ آپ اسے ضرور کپتان بنائیں کیوں کہ اس میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم اچھی جارہی ہے اور ہم یہ فائنل جیت سکتے ہیں، انشااللہ یاد رہے کہ بابر اعظم کو اکتوبر 2019ء میں سرفراز احمد کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔