صدر ، وزیر اعظم کا 4 خارجیوں کو ہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین

صدر ، وزیر اعظم کا 4 خارجیوں کو ہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف زرداری اور   وزیر اعظم شہباز شریف نے   شمالی وزیر ستان  میں 4 خارجیوں کو ہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف 2 مختلف آپریشنز پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے  دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کاروائی پر پاک فوج کی جرات کو سراہا۔

صدر پاکستان  نے دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ آصف زرداری  نے پاک فوج کی قربانیوں اور عزم کو سلام پیش کیا اور  دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خوارج کو جہنم واصل کرنے پر صدر آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی کی تعریف کی۔

وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  پوری قوم کو اپنے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے، فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Watch Live Public News