کم قیمت والی شاندار نئی گاڑی متعارف، گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

 کم قیمت والی شاندار نئی گاڑی متعارف، گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

ویب ڈیسک: ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ  کر دی ہے جس کی تعارفی قیمت بھی رعایتی رکھی گئی ہے جس کے تحٹ صارفین کو تقریبا 4 لاکھ روپے کی بچت ہو گی ۔

 ایم جی موٹرز پاکستان نے آٹو شو 2024 میں اپنی تازہ ترین ہائبرڈ الیکٹرک کراس اوور ایس یو وی، ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی (پلاگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) متعارف کرا دی ہے، کمپنی کی جانب سے یہ ماڈل مکمل طور پر مقامی سطح پر اسمبل کیا گیاہے ، جو کہ جدید فیچرز اور زبردست کارکردگی کی حامل ہے ، ابتدائی خریداروں کیلئے اس گاڑی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے جس کے بعد فوری آنے اور بکنگ کروانے کروانے والے کو یہ گاڑی 94 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی جبکہ اس کی اصل قیمت 98 لاکھ 99 ہزار روپے ہے ۔

گاڑی کی خصوصیات

لمبائی، چوڑائی، اونچائی: 4610 x 1876 x 1685 ملی میٹر، ویل بیس: 2720 ملی میٹر، ٹرنک کی گنجائش: 463 لیٹر، جسے بڑھا کر 1287 لیٹر کیا جا سکتا ہے، فیول ٹینک کی گنجائش: 37 لیٹر، اگر اس کی کارکردگی کی بات کی جائے تو اس میں  1.5T ٹربو چارجڈ ہائبرڈ انجن ہے۔

طاقت اور ٹارک: 209 کلوواٹ اور 480 نیوٹن میٹر، ٹرانسمیشن: 10 اسپیڈ، رفتار: 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ 7.1 سیکنڈ ہے، فیول ایفی شینسی: 58.8 کلومیٹر فی لیٹر اور زیادہ سے زیادہ رفتار: 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

بیرونی ڈیزائن

ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کا بیرونی ڈیزائن جدید اور خوبصورت ہے، جس میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، الیکٹرک ڈور مررز، الیکٹرک لفٹ گیٹ، اور ڈیجیٹل فلیم گرِل شامل ہیں۔

 ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی میں مکمل حفاظتی خصوصیات شامل ہیں جیسے کہ ڈوئل فرنٹ، سائیڈ، اور کرٹن ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، ای بی ڈی، لین ڈپارچر وارننگ، بلائنڈ اسپاٹ ڈیٹیکشن، اور ریئر کراس ٹریفک الرٹ۔


 

Watch Live Public News