مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا: صدر مملکت

مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا: صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر شکریہ ادا کیا ، اپنے پیغام میں کہا کہ مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔

تفصیلات کےمطابق چینی صدر کے 3 نومبر کے خط کا جواب دیتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا، مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا،دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔

  دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" کی اہمیت کو اجاگر کیا،صدر شی نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے عزم پر زور دیا۔

  صدر مملکت نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت، قیادت اور پاک چین تعلقات آگے بڑھانے میں اُنکے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ چینی صدر نے اپنے 3 نومبر کے خط میں صدر مملکت کے زخمی ہونے پر اپنی تشویش، صدر مملکت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا،چینی صدر نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا اعادہ کیا تھا،  چینی صدر شی جن پنگ نے خط میں صدر آصف علی زرداری کو چین کا دورہ کرنے کی گرمجوشی سے دعوت بھی دی تھی۔

Watch Live Public News