شوہر اگر دوسری شادی کرنا چاہتا تو کرلے کوئی اعتراض نہیں: حرا سومرو

 شوہر اگر دوسری شادی کرنا چاہتا تو کرلے کوئی اعتراض نہیں: حرا سومرو

ویب ڈیسک:پاکستانی ٹیلی ویژن کی اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد چار شادیاں کرلے، کیوں کہ خدا نے اس کی اجازت دی ہے اور  اس سے خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ حرا سومرو حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں اور اس دوران مختلف معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کیا، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی مرد کے پاس پیسہ ہے اور وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کرسکتا ہے تو وہ بھلے چار شادیاں کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد کو ان کی صحت، جسمانی صلاحیت اور مالی حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کر پائے گا تو اسے ایک سے زائد شادیاں کرلینی چاہیے، وہ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کی ایک سے زائد شادیوں پر بیویوں کا دل نہیں دکھنا نہیں چاہیے، انہیں قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے تو انہیں شادیاں کرنے دی جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ میرے شوہر بھی اگر دوسری شادی کرلیتے ہیں تو مجھے اس پر تکلیف نہیں ہوگی، اگر کوئی تمیز کا آدمی ہے اور تمیز کے ساتھ چاروں کو رکھ سکتا ہے تو وہ 4 شادیاں کرلے چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی وجہ ہو۔

اداکارہ کے مطابق اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کرنے دی جائیں۔

Watch Live Public News