ملتان ٹیسٹ :انگلینڈ نے تاریخ رقم کردی، 823 رنز پر اننگز ڈکلیئر

joe root new record
کیپشن: joe root new record
سورس: google

 ویب ڈیسک :تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 823 رنز پر ڈکلیئر کر دی ہے ۔ انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بنا کر پاکستان پر 267 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بُروک نے 317 رنز بنا کر ٹرپل سینچری سکور کی جبکہ جو روٹ نے 262 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جو روٹ اور ہیری بروک نے مجموعی طور پر 412 رنز کے ساتھ انگلیڈ کی ٹیسٹ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 
ساتھ ہی ساتھ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
اس سے قبل انڈین کرکٹ ٹیم نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ کے دوران 5 وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز بنائے تھے۔ 
تاہم اس صدی میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 700 سے زائد رنز سکور کیے ہوں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پاس تھا جنہوں نے 1958 کے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف 790 رنز سکور کیے تھے۔  
تاہم 800 رنز عبور کرنے والی انگلیڈ کرکٹ ٹیم تاریخ کی پہلی ٹیم ہوگی جس نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کیا ہے۔ 

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں شان مسعود 151، سلمان علی آغا 104 اور عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لِیچ نے تین جبکہ گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ملتان ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صرف ایک سپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ نے بھی پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان سنیچر کو کر دیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو انجری مسائل کے باعث کپتان بین سٹوکس کی خدمات میسر نہیں ہوں گی اور اُن کی جگہ ٹیم کی قیادت اولی پوپ کر رہے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم کی پلیئنگ الیون میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو رُوٹ، ہیری برُوک، جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس، جیک لِیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنا ڈیبیو کیا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔


  
 

 
 

Watch Live Public News