ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز، آصف زرداری اور شہباز شریف سب ایک ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ محسن نقوی کےکہنے پر پشتونوں پر فائرنگ کی گئی، مذمت کرتے ہیں۔ پشتونوں کےرنج کو سننا چاہیے، نہ کہ مارنا چاہیے۔ پشتون روایات کے مطابق جرگے کئے جاتے ہیں۔ پشتونوں کو گلے لگانے کے بجائے ان پر فائرنگ کی گئی۔
عمر ایوب نے سوال کیا کہ پی ٹی ایم کو کس وجہ سے کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں امن چاہتے ہیں۔