خیرپور ( پبلک نیوز) تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، دوستی سے انکار پر ملزم نے شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ شادی شدہ خاتون کی جانب سے انکار پر پیش آیا۔ ملزم سینٹرل جیل کے قریب کی رہائشی پیاری باگڑی نامی لڑکی پر تیزاب پھینکا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لشمن داس متاثرہ خاتون کو دوستی کے لیے تنگ کرتا تھا۔ پیاری باگڑی نے جب مسلسل دوستی کرنے سے انکار کیا تو لشمن داس نے موقع پا کر مذکورہ شادی شدہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔ خاتون کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔