40سال تک نہ سونے کا دعویٰ کرنیوالی خاتون سامنے آ گئی

40سال تک نہ سونے کا دعویٰ کرنیوالی خاتون سامنے آ گئی
ویب ڈیسک: نیند قانون قدرت کے اصولوں میں سے ایک ہے۔ کوئی بھی انسان نیند کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ مسلسل جاگتے رہنے سے بیماریاں لگ جاتی ہیں بلکہ یہ معاملہ کم نیند لینے کی وجہ سے بھی پیش آتا ہے۔ نیند کے حوالے سے کئی لوگ بڑے بڑے دعوے بھی کرتے ہیں کہ میں اتنی زیادہ نیند لیتا ہوں جبکہ کچھ کہتے ہیں کہ وہ اتنے اتنے دن بنا سوئے گزار لیتے ہیں۔ مگر چین سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی خاتون بھی ہوں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ چالیس سال سے نہیں سوئیں۔ ایک عام انسان روزانہ کے بجائے دو چار دن لگاتار جاگ لے تو اس کی حالت قابل رحم ہو جاتی ہے۔ مگر یہ خاتون چار دہائیوں تک جاگنے کے باوجود نہ تھکتی ہیں اور نہ ان کو نیند کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ چینی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون کا نام لی ژینگ ہے اور ان کا تعلق وسطی صوبہ ہنیان سے ہے۔ ان کو یاد ہے کہ آخری بار وہ پانچ سال کی تھیں جب سوئیں۔ اس حوالے سے ان کے شوہر اور پڑوسیوں نے بھی کئی بار آزمانے کی کوشش کی مگر وہ خود ہی سو گئے۔ اس حوالے سے چینی معالجوں نے ان کی نگرانی کی اور پتہ لگا لیا کہ لی ژینگ در اصل سوتی ہیں مگر عام لوگوں کی طرح نہیں۔ سینسر کے ذریعہ پتہ لگایا گیا ہے کہ وہ Sleep When Awake کیفیت کے تحت سو لیتی ہے۔ یعنی ان کی آنکھیں کھلی ہوتی ہیں۔ اس دوران اعضا اور اعصاب بھی متحرک رہتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔