آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے پاکستان میں ہولناک سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔ امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردارادا کرنے کاعزم بھی ظاہر کیا۔ سیلاب زدگان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی، جبکہ امریکی وزیر دفاع نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک افواج کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی سی سیونٹین طیارہ سیلاب متاثرین کیلئےامدادی سامان لے کر بھی پہنچ گیا۔ نورخان ایئربیس پرپاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے طیارے کا استقبال کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اگلے چند دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر امدادی سامان سے لیس طیارے بھیجے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔