راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ،فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 6 شدید زخمی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا موثر انداز میں مقابلہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے، مقامی افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی گئی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔