بھارت امریکا سے 31ایم کیو 9 بی پریڈیٹر ڈرونز خریدے گا

india us predator deal
کیپشن: india us predator deal
سورس: google

 ویب ڈیسک: بھارت نے امریکا سے پریڈیٹر ڈرون کی خریداری کا 3.1 ارب ڈالر کا سودا فائنل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق  بھارتی ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی)  نے پریڈیٹر ڈرون سودے کو کلیئر کردیا  ہے جس کے بعد اب بھارتی  وزارت دفاع  نے سودے کی حتمی منظوری کے لئے  کابینہ کی کمیٹی برائے سیکیورٹی (CCS) سے رجوع کیا ہے ۔

امریکا  کی   جنرل ایٹمکس سے پریڈیٹر ڈرونز کا  تقریباً 3.1 بلین امریکی ڈالر کا سودا فائنل کیا گیا ہے  ۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کو   8 ایم کیو 9 بی ڈرونز  ملیں گے   جن پر ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل اور جنرل ایٹمکس  کے ہی تیار کردہ  لیزر گائیڈڈ بم نصب ہوں گے ۔

   31 ڈرونز میں سے 16 ایم کیو 9 بی ڈرونز بھارتی بحریہ کو دئیے جائیں گے جو  ہند-بحرالکاہل میں میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے ،

جبکہ  باقی7 ایم کیو 9 ڈرونز بھارتی  فضائیہ کو ملیں گے جو سرحد کے پار اسٹرائیک مشن کے لیے ہوں گے۔

 یادرہے ایم کیو 9 پریڈیٹر ڈرون  اپنی درستگی نشانہ، اعلی اہداف کے حصول اور بمباری کے حوالے سے مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں اپنی اعلی کارکردگی متعدد بار ثابت کرچکے ہیں ۔

 یادرہے بھارت جنرل ایٹمکس امریکا سے لیز پر حاصل کردہ   پریڈیٹر غیر مسلح ڈرونز ’’ سی گارڈین’’ کے دو یونٹ  تمل ناڈو میں INS Rajali سے آپریٹ کررہا ہے۔ 

سی گارڈین ڈرون انڈونیشیا میں آبنائے سنڈا سے لے کر مغرب اور جنوبی بحر ہند میں نہر سوئز تک ریئل ٹائم میری ٹائم ڈومین آگاہی فراہم کرتا ہے۔

Watch Live Public News