بھارت میں عید میلاد النبی 16 ستمبر کی بجائے 18 ستمبر کو منانے کا حکم

eid miladul nabi reschedule in india
کیپشن: eid miladul nabi reschedule in india
سورس: google

 ویب ڈیسک :گنیش گنپتی ہندو تہوار کے پیش نظر بھارتی حکومت نے مسلمانوں کو عید میلاد النبی منانے سے روک دیا۔ تاریخ ری شیڈول کرکے 18 ستمبر کو منانے کا حکم  ۔

 رپورٹ کے مطابق گنپتی تہوار کا آخری دن 17 ستمبر کو ہے، جبکہ عید میلاد النبی 12 ربیع الاول  16 ستمبر کو ہے۔ تاہم مہاراشٹر حکومت نے جمعہ کو ممبئی میں عید میلاد کی سرکاری تعطیل کو 16 ستمبر سے 18 ستمبر تک ری شیڈول کر دیا۔ 

ایک سرکاری  پریس ریلیز کے مطابق، یہ فیصلہ مقامی مسلم کمیونٹی کی طرف سے اپنے عید کے جلوس ستمبر کے بجائے 18 ستمبر کو نکالنے کے فیصلے کے بعد لیا گیا۔

 بھارتی حکام نے پریس ریلیز میں کہا کہ مقامی کلکٹر دوسرے اضلاع میں عید کی چھٹیوں کے اسی طرح کے حالات کے مطابق دوبارہ شیڈول کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

 اتوار کے روز، مہاراشٹر کانگریس کے رہنما نسیم خان نے چیف منسٹر ایکناتھ شندے پر زور دیا کہ وہ 16 ستمبر کے بجائے 18 ستمبر کو عید میلاد کی چھٹی کا اعلان کریں۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ ’’اننت چتردشی 17 ستمبر کو آتی ہے، اور مسلم کمیونٹی کے ارکان نے 18 ستمبر کو عید میلاد کے جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں تہواروں کو شان و شوکت کے ساتھ منایا جا سکے۔‘‘ 

گزشتہ سال کی طرح، اس سال بھی، مسلم کمیونٹی نے رضاکارانہ طور پر اپنی مذہبی سرگرمیوں کو دوبارہ ترتیب دیا ہے تاکہ وسرجن کا عمل آسانی سے انجام پائے۔

یادرہےنوی ممبئی میں عید میلاد کا جلوس تربھے سے شروع ہوتا ہے اور واشی اور کوپرکھیرانے سے ہوتا ہوا گھنسولی درگاہ پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ 

Watch Live Public News