کراچی: سی سی ٹی وی کی مدد سے بکرا چور گینگ پکڑا گیا

کراچی: سی سی ٹی وی کی مدد سے بکرا چور گینگ پکڑا گیا
کراچی (پبلک نیوز) ٹیپو سلطان پولیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےکارروائی، بکرے چوری کی وارداتیں کرنے والا گینگ دھر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو بآسانی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے ہوٸے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار (04) ملزمان گرفتار کیا۔ ملزمان تھانہ ٹیپو سلطان تھانہ، بلوچ کالونی اور تھانہ محمود آباد کی حدود میں بکرے چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔گرفتار ملزمان میں عبدالغفار ولد محمد اختر، محسن ولد سائیں داد، طارق ولد سالار اور وسیم ولد دلشاد شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔