انگلش ٹیچرز کو تین اضافی انکریمنٹس ملیں گے

انگلش ٹیچرز کو تین اضافی انکریمنٹس ملیں گے
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انگلش ٹیچرز کے لیے تین اضافی انکریمنٹس کی منظوری دے دی ہے۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انکریمنٹس کے لیے نوٹیفکیشن بھی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں انگریزی پڑھانے والے سکول اساتذہ کو پنجاب حکومت نے خوشخبری سنا دی ہے۔ انگلش پڑھانے والے اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ اپنی سروس کے دوران بی ایس سی اور ایم ایڈ مکمل کرنے والے اساتذہ کے لیے تین اضافی انکریمنٹس ہوں گے۔ محکمہ خزانہ نے انکریمنٹس کی ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ انکریمنٹس کا مطالبہ پورا کرنے کی منظور وزیر اعلیٰ پنجاب نے دی۔نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن آصف گوہر کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا مطالبہ ماننے اور اس کو پورا کرنے پر سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔