اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی وفاقی دارالحکومت میں ملاقات، وزیر اعظم کے احساس “ کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدام کا بھر پور خیر مقدم، ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب بھی ملاقات میں موجود۔تفصیلات کے مطابق سیلانی ٹرسٹ کے وفد میں بشیر فاروق، افضل چمڈیا، منظر عالم، فرخ امین، عرفان واحد، سلمان اقبال، امتیاز حسین اور یوسف لاکھانی شامل تھے۔ سیلانی ٹرسٹ نے وزیر اعظم کے احساس “ کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدام کا بھر پور خیر مقدم کیا اور ملک کے مختلف شہروں میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی پیشکش کی۔وزیر اعظم نے احساس لنگر خانوں اور “ کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں سیلانی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور اس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔