برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا

برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا
راولپنڈی: (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیا ہے۔ سرکاری میڈیا اے پی پی کی خبر کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی شائع ہونے والی خبر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی پراپیگنڈا خبر میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں بتایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی یہ خبر بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر واضح طور پر ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتی ہے، یہ معاملہ برطانوی نشریاتی ادارے کے حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔