(ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس کل بروز جمعہ نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ ریاض اور علی یونس کے نکاح کی تقریب جمعے کی شب لاہور کے ایک نجی فارم ہاؤس پر منعقد ہوگی۔جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
نکاح کی تقریب میں قوالی نائٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
چند روز قبل عالیہ ریاض اور علی یونس نے منگنی کرلی تھی، منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔اس تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی سابق کپتان وقار یونس بھی شریک تھے۔