معروف پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی

معروف پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی

(ویب ڈیسک )  پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی   پوجا سے منگنی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  32 سالہ پاکستانی کرکٹر   رضا حسن اور بھارت سے تعلق رکھنے والی   پوجا کی منگنی نیویارک میں ہوئی۔دونوں کی شادی اگلے سال فروری میں ہوگی۔

 نجی میڈیا رپورٹ میں  کرکٹررضا حسن کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رضا حسن اور پوجا کی شادی کی باقاعدہ تقریب اگلے برس فروری میں منعقد کی جائے گی۔

رضا حسن نے منگیتر کے غیر مسلم ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   پوجا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور جلد ہی مسلمان ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ   رضا حسن اب پاکستان کوچھوڑ کر  امریکا منتقل ہوچکے ہیں، وہ 1 ون ڈے  اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکےہیں۔

Watch Live Public News