(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنادی۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ہے۔یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سےہوئی، سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے کمی ہوئی۔
اویس لغاری نے کہا کہ ایندھن کی قیمت میں 2روپے14پیسے کمی ہوئی ہے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر 2روپے75پیسے ہو گئی۔
وفاقی وزیر توانا ئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباؤ سے بچایا جائے۔