پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مثبت کاروبار کا رجحان، ڈالر مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مثبت کاروبار کا رجحان، ڈالر مہنگا ہو گیا
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار ہفتے کے تیسرے روز مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوا ہے۔ تیسرے دن پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 100انڈیکس میں 241 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق100 انڈیکس میں 0.51 فیصد کے اضافے سے 47377 کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر ہفتے کا تیسرا دن کاروباری لحاظ سے مثبت رہا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر بھی مہنگا ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق ڈالر 163.76 سے مہنگا ہو کر 163.92 روپے پر بند ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔