اسلامی عرب سربراہی کانفرنس، وزیر اعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

اسلامی عرب سربراہی کانفرنس، وزیر اعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

(ویب ڈیسک ) اسلامی عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

اسلامی عرب سربراہی کانفرنس کا انعقاد ریاض سعودی عرب میں ہو رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔

کانفرنس میں عرب اور مسلم ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔ اسرائیل کے فلسطینی عوام پر جاری مظالم، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال ہو گا، عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے اور فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت پر زور دیا جائے گا۔

وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستانی موقف کو اجاگر کریں گے۔

Watch Live Public News