(ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق ملزم نے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے گھر میں چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ارب پتی چور کی گرفتاری نے تہلکہ مچا دیا ہے، مذکورہ چور 15 سال میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے۔ چورنے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے گھر میں چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کرکٹرعبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں 11سال قبل چوری کی واردات ہوئی تھی۔ عبدالرزاق کے گھر سے 88 لاکھ روپے چرائے گئے، اس کے علاوہ امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ بھی چور لے گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم بلال پوش علاقوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کرچکا ہے، نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا ملزم پندرہ سال میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے۔
ملزم چوری شدہ رقم کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ایک حصہ غربا، دوسرا غریب رشتہ داروں میں تقسیم کرتا تھا۔