آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن اور مذاکرات کے ذریعے تصفیہ کی مخلصانہ کوشش کی۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی مخلصانہ کوششوں کو جاری رکھے گا۔ اجتماعی ذمہ داری کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز کو افغانستان میں پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ امن دشمنوں کو ناکام بنانے کے لیے غلط فہمیوں اور قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرنا ہو گا۔CCC chaired by #COAS General Qamar Javed Bajwa held at GHQ. The participants took comprehensive review of global, regional & domestic security environment. Forum was given a detailed briefing on evolving situation along Pak - Afghan International Border, (1/6) pic.twitter.com/UFEIEljQha
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 11, 2021
راولپنڈی (پبلک نیوز) آرمی چیف کی زیرصدارت2 روزہ کور کمانڈرز کانفرنس، خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال، کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے عالمی، علاقائی اور اندرونی سلامتی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کو پاک افغان سرحدکی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افغان صورتحال کے پاکستان کی اندرونی سلامتی کی صورتحال پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اثرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے جامع حکمت عملی کے تحت موثر بارڈر کنٹرول کے لئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر انتہائی چوکسی کی حالت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ چیف آف سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن و خوشحالی کے لیے پاکستان کے ویژن کا اعادہ کیا۔