کورونا کی چوتھی لہر، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن متعارف

کورونا کی چوتھی لہر، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن متعارف
کراچی ( پبلک نیوز) کورونا وائرس چوتھی خطرناک لہر ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار ابڑو صاحب نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تین سب ڈویژن کی 7 یونین کونسل میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔ لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا۔ بلدیہ سب ڈویژن کے یونین کونسل نمبر 7 مہاجر کیمپ، یونین کونسل نمبر 5 سعید آباد یونین کونسل نمبر 2 اتحاد ٹاون کے مختلف علاقے شامل ہوں گے۔ کیماڑی سب ڈویژن کے یونین کونسل نمبر 2 سلطان آباد، یونین کونسل نمبر 1 بھٹہ ویلج کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ سائیٹ سب ڈویژن میں یوسی نمبر 7 شیر شاہ یونین کونسل نمبر 4 میٹرو ول کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کروایا جائے گا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 11 اگست کی رات 12 بجے سے 24 اگست کی رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔