نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور 20 کروڑ لوٹ کر فرار

نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور 20 کروڑ لوٹ کر فرار
کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور 20 کروڈ 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا، ایف آئی آر کے مطابق رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کرائی جانی تھی۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک گارڈ نجی بینک میں رسید لینے گیا تو وین ڈرائیور گاڑی اور کیش سمیت غائب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ساتھی کے فون کرنے پر حسین شاہ نے کچھ دیر میں واپس آنے کا کہا لیکن فون بند ہو گیا، کیش وین کی لوکیشن کے ذریعے عملہ وہاں پہنچا تو گاڑی سے کیش، اسلحہ اور کیمرہ بھی غائب تھا۔ مرکزی ملزم حسین شاہ کی گرفتاری کے لیے اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھا، اہل خانہ نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ قبل حسین شاہ کو گھر سے نکال دیا تھا۔ پولیس کے مطابق خطیر رقم کی منتقلی کے لئے سکیورٹی کمپنی کا طریقہ کار نامناسب اور افرادی قوت کم تھی۔ کمپنی میں ملازمین کی بھرتی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے۔ شبہ ہے کہ واردات صرف ڈرائیور نہیں، دیگر افراد بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈز کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔