لاپتہ کوہ پیماؤں کی دوبارہ تلاش شروع کردی گئی

لاپتہ کوہ پیماؤں کی دوبارہ تلاش شروع کردی گئی

سکردو (پبلک نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سرولینس طیارے کے ذریعے تلاش کیا جائے گا۔ کوہ پیماؤں کی زمینی تلاش کے لئے ہائی پوٹرز بھی بیس کیمپ میں موجود ہیں۔ طیارے میں FLIR سسٹم نصب ہے۔ انفرڈ ریڈار ٹیکنالوجی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں پاکستان کے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری سے لاپتا ہیں۔

Watch Live Public News