پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے، 12 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے، 12 فروری 2021

سینیٹ انتخابات کی سندھ میں بھی تیاریاں جاری، سندھ کی گیارہ نشستوں پر آج کاغذات نامزدگی جمع کرئے جائیں گے۔

شہر قائد میں گرفتار کیے جانے والے دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ عارف عزیز اس جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔

گزشتہ برس ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں موساد ملوث نکلی۔ جیوئش کرونیکل نے اپنی رپورٹ میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

ایس سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 65 برس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے آئندہ ہفتے سے رجسٹریشن کا آغاز کریں گے۔

پورشے پاکستان نے گاڑیوں کی بکنگ سے متعلق بیانات پر وضاحت جاری کر دی۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پورشے کے سی ای او سے متعلق چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔