پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلز کی کامیاب  فائرنگ

پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلز کی کامیاب  فائرنگ

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے  زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلز کی کامیاب  فائرنگ کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ   پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کی۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز  تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو نشانہ بنایا، کمانڈ رکوسٹ نے کامیاب فائرنگ اور آپریشنل  تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا ہے کہ   پاک بحریہ دشمن کو جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

Watch Live Public News