ویرات کوہلی اورانوشکاشرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر جھوٹ نکلی

ویرات کوہلی اورانوشکاشرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر جھوٹ نکلی
کیپشن: ویرات کوہلی اورانوشکاشرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر جھوٹ نکلی

ویب ڈیسک : جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی تھی۔اس حوالے سے اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرا بچہ ہونے والا ہے۔ اسلئے کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز چھوڑ دیئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ میرا ویرات کوہلی کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، فیملی زیادہ لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے جو اچھی چیز ہے۔تاہم اب انہوں نے نجی معلومات لیک کرنے پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جو معلومات دی تھیں وہ  درست نہیں ہیں۔

Watch Live Public News