(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریشہ راضی بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکی ہیں، ایکٹرس نے انسٹاگرام سٹوری پر شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ اریشہ راضی ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات کی بنا پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔ اداکارہ نے شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کیا جبکہ سٹوری میں بھی اپلوڈ کیا ہے، جن میں اداکارہ کو اپنے ہزبنڈ کے ساتھ دیکھاجاسکتا ہے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-11/news-1707671490-6888.mp4
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی ویڈیوز گردش کررہی ہیں، شیئر کی گئی اس ویڈیوز میں اداکارہ اریشہ راضی کو مختلف بالی ووڈ اور پاکستانی سونگز پرڈانس بھی کیا، شادی میں شوبز انڈسٹری کی دوسری شخصیات کو بھی انوئیٹ کیا گیا تھا۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-11/news-1707671626-5786.mp4
اریشہ راضی نے اپنی شادی پر سرخ عروسی لہنگے زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ہاتھوں میں مہندی اور ہاتھوں میں چوڑیاں اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی تھیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-11/news-1707671636-7133.mp4
اس سے قبل اداکارہ کو اپنی شیندی کے موقع پر رقص کرتے بھی دیکھا گیا ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے اداکارہ کے ڈانس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں جبکہ مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اریشہ راضی اور عبداللہ فرخ کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئی۔