نواز شریف کو ایک اور حلقے میں شکست؟ الیکشن کمیشن کا تحریری حکمنامہ جاری

نواز شریف کو ایک اور حلقے میں شکست؟ الیکشن کمیشن کا تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)8 فروری 2024 کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کا تاحال مکمل رزلٹ نہیں آسکا، الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ حلقوں کے رزلٹ کو روک لیا گیا ہے، این اے 15 مانسہرہ  کا رزلٹ بھی نہیں آیا اس پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست پرچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی،کمیشن نےامیدوارمیاں نوازشریف کی درخواست پرآر او سے 3 دن میں جواب طلب کرلیا،فارم 47کے مطابق آزادامیدوار محمدگستاسب خان نے 105249ووٹ لیے۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ میاں نوازشریف نے 80382ووٹ حاصل کیے،امیدوارنےحلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعاکی،125پولنگ اسٹیشننز کےفارم45کے نتائج وصول کیے بغیرفارم47جاری کیاگیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے این اے 15 کے نتائج کو چیلنج کیاتھا، حلقے میں 9082ووٹ مستردہوئے جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 38.38رہی۔

قبل ازیں این اے 15 مانسہرہ سےنواز شریف کی شکست پر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیاتھا

وکیل نواز شریف نے کہا کہ پریزائڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا تھا، شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45 کے بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا۔